منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

’’پنڈی سے پی ایس ایل دوبارہ شروع کر کے ثابت کیا ہم بزدل نہیں‘‘، شعیب اختر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پنڈی کرکت اسٹیڈیم سے دوبارہ پی ایس ایل شروع کر کے بتا دیا کہ ہم بزدل نہیں۔

پاکسان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈےکا دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پی ایس ایل کے میچز دوبارہ وہیں سے شروع کرنا دنیا کو پیغام ہے کہ ’’پاکستانی بزدل قوم نہیں ہے۔‘‘

شعیب اختر جو پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں کئی بار بھارت کو آئینہ دکھا چکے ہیں۔ ان کے اس حالیہ بیان کو صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں پر جو بزدلانہ حملے کیے تھے۔ اسی میں 8 مئی کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب فوڈ اسٹریٹ میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ جس میں ایک غریب محنت کش نوجوان بھی شہید ہوا تھا۔

مذکورہ واقعہ کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ دشمن کو دندان شکن جواب ملنے کے بعد بھارت چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا تھا۔

جنگ بندی کے بعد پاکستان نے پی ایس ایل وہیں سے شروع کی جہاں رُکی تھی اور پنڈی اسٹیڈیم میں ری شیڈول پہلے میچ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین پی سی بی سمیت ہزاروں شائقین نے اسٹیڈیم پہنچ کر میچ دیکھا تھا۔

پی ایس ایل 10 کے گروپ میچز آج مکمل ہو جائیں گے۔ پلے آف مرحلہ اور فائنل میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کا رونق میلہ، جھوٹا بھارتی گودی میڈیا ایک بار پھر دنیا میں رسوا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں