منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی، شہباز، نواز شریف، آصف زرداری، سب حب الوطن ہیں، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی سب حب الوطن ہیں، ہم کسی کی حب الوطنی پر بات نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں دیکھ رہا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبریں افواہیں ہیں،ایسی صورتحال نظرنہیں آتی، یہ پروپیگنڈہ اور فلاپ شو ہے، پاکستانی اب یہ سب سننا بھی نہیں چاہتے۔

بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک آرمی چیف کی بدولت ملنے والی جیت کا جشن منا رہا ہے، اس وقت سیاست غیرمتعلقہ ہوچکی ہے، آرمی چیف کا جو کریڈٹ ہے وہ انھیں ملنا چاہیے۔

پاک فضائیہ نے دنیا بھر میں بھارتی فضائیہ کو شرمندہ کردیا، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے کہا کہ مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں آج کے بجائے ابھی ہونے چاہئیں، اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ کی خبریں بےبنیاد ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت سب مضبوط ہیں کوئی عدم اعتماد نہیں آ رہی ، بجٹ میں حکومت کومسئلہ مسائل ہوسکتا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دیں گے کچھ لیں گے کچھ آپ کی مانیں گے کچھ اپنی منوائیں گے، سیاست میں مذاکرات ہی راستہ ہے، مذاکرات کی باتیں خوش آئند ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں