پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 252 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 18.1 اوورز میں 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کپتان ڈیوڈ وارنر 43 رنز بناسکے، ٹم سائفرٹ 26 رنز بنا کر سلمان ارشاد کا نشانہ بنے۔
جیمز ونس 8 رنز بناسکے، سعید بیگ 5 اور عرفان نیازی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نبی 5 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔
عباس آفریدی 13 گیندوں پر 34 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان ارشاد نے تین، عماد وسیم نے دو اور سلمان آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔
ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے 153 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جیمز ونس 35 گیندوں پر 88 اور صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وین ڈر ڈوسن ایک اور سلمان آغا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب خان نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، خوشدل شاہ اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوسری پوزیشن کے لیے مقابلہ ہے۔
View this post on Instagram
کراچی کنگز اگر جیت گئی تو فائنل میں جانے کے دو مواقع ملیں گے، اسلام آباد کو اوپر جانے کے لیے 50 رنز یا 33 گیندوں پہلے میچ جیتنا ہوگا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچ میچ لگاتار جیتنے کے بعد اگلے چار میچ ہارے ہیں، باہمی مقابلوں میں اسلام آباد کا پلڑا بھاری ہے، 17 جیتے ہیں جبکہ کراچی چار میچز میں فاتح رہا ہے۔