شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے بیٹی عالیانہ فلک کے ذریعے مبہم انداز میں دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنادی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں فلک شبیر بیٹی سے پوچھتے ہیں کہ دوسرا بے بی کہاں ہے؟ جواب میں ننھی عالیانہ بستر کے نیچے خالی بستر کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔
بعدازاں عالیانہ والدہ کی جانب دیکھتی ہیں فلک شبیر کے دوسرے سوال پر عالیانہ نے جواب دیا تو سارہ قہقہ لگانے لگ گئیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سارہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں وہ اکثر بیٹی اور فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
یہ پڑھیں: سارہ خان کو فلک شبیر نے شادی کی سالگرہ پر کیا قیمتی تحفہ دیا؟
علاوہ ازیں کام کے محاذ پر سارہ خان ڈرامہ سیریل ’شیر‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں جس میں دانش تیمور ان کے ساتھ مرکزی کردار میں شامل ہیں، ڈرامے کی پہلی 21 مئی کو نشر کی جائے گی جبکہ ‘شیر‘ کا او ایس ٹی میں فلک شبیر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔