کراچی : گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانے کی تجویز سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سڑکوں گلیوں اورتجارتی مراکز میں گاڑیاں دھونےکےلیے لائن کا پانی استعمال کرنے پر کے ایم سی کونسل اجلاس میں جرمانے کی قرارداد منظورکرلی گئی۔
پی پی پی رکن نجمی عالم نے کہا دو تلوار کے علاقے میں لائن سے گاڑیاں دھلتی ہیں، لوگ گھر میں گاڑیاں دھوتے ہیں اور پانی گھرسے باہر آتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آج شہر میں پانی نہیں اور میئر دوہزار پچاس کا پلان بنا رہے ہیں، کے فور منصوبہ بیس ارب روپے سے دو سو ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں : گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں ! بڑا جرمانہ ہوگا
انہوں نے الزام لگایا منصوبہ بندی کے تحت شہر میں پانی کی لائنیں توڑی جارہی ہے، ہم احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر آئیں گے۔
یاد رہے پنجاب بھر میں گھروں کے اندر بھی گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کی گئی اور کہا گیا تھا گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔