بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

میٹرک کی جعلی سند کے ذریعے داخلہ لینے والی نرس نوکری سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : میٹرک کی جعلی سند کے ذریعے داخلہ لینے والی نرس کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ، نرس نے چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخلہ لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب کا جعلسازی اور فراڈ کے خلاف ایکشن جاری ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب نے میٹرک کی جعلی سند کے ذریعے داخلہ لینے والی نرس کو نوکری سے برطرف کردیا۔

نرس نے جعلی سند پر چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخلہ لیا تھا۔

سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات جمع کروانے والوں کیخلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں : ڈگریوں کی جعلی تصدیق کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا

یاد رہے گوجرہ کالج آف نرسنگ میں ڈگریوں کی جعلی تصدیق کا اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا اور رشوت لیکر ڈگریوں پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق کرنیوالا لائبریرین پکڑا گیا تھا ۔

لائبریرین علی اکبر نے43 طلبہ سے 5 لاکھ 59 ہزار روپے رشوت وصول کی تاہم محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے علی اکبر کو سرکاری ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔

43 طلبہ کی اسناد کی جعلی تصدیق میں کالج انتظامیہ کو ملوث قرار دیتے ہوئے لائبریرین علی اکبر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں