منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

سعودی عرب: حج سیکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ حج سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر 8 غیر ملکیوں اور 9 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے جو حج کے قوانین و ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 61 ایسے افراد مکہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے جن کے پاس حج اجازت نامے نہیں تھے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں داخلے کی کوشش کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق ایسا کرنے پر قید کے علاوہ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ، خلاف ورزی کرنے والے کی تشہیر اور غیر ملکی ہونے پر بے دخل کردیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کو سزا مکمل ہونے کے بعد 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عدالت سے ان گاڑیوں کو ضبط کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو نقل و حمل کے لیے استعمال ہوئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے ’مکہ پرمٹ‘ کے بغیر 22 افراد کو غیرقانونی طورپر مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے مصری شہری کو حراست میں لے لیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ جانے کی کوشش نہ کرے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار ملزم 22 افراد کو بس کے ذریعے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ تمام افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا جس کی وجہ سے انہی بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان سے روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو کے تحت پہلی پرواز جدہ پہنچ گئی

مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں