بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

مشن امپاسیبل 8، نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مشن امپاسیبل 8 کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، بھارت، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔

جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کمائے۔

جاپان میں فلم کی کمائی 2 ملین، بھارت میں 4 ملین جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز رہی۔

فلم 23 مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو متوقع ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق فلم ریلیز کے بعد عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کمانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس فلم کی امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کی ایڈوانس بکنگ کی جاچکی ہے۔ شمالی امریکا میں اس کے ابتدائی ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم مشن امپاسبل ’دی فائنل ریکننگ‘ کا کانز فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیئر ہوا تھا۔

فلم مشن امپاسیبل فائنل ریکننگ گرینڈ تھیٹر لومیئر میں نمائش کیلیے پیش کی گئی، جہاں ٹام کروز نے اپنے پسندیدہ کردار ایتھن ہنٹ کو جذباتی انداز میں الوداع کہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmfare (@filmfare)

نمائش کے بعد حال میں موجود اسٹارز نے اداکار کے لیے کئی منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، داد دی اور محبت سے خراج تحسین پیش کیا،جسے دیکھ کر ٹام کروز آبدیدہ ہوگئے۔

اس دوران انہوں نے شرکا سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں گزشتہ 30 سالوں سے اس سیریز کے ذریعے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے پر بیحد شکر گزار ہوں، آپ سب کی انہی محبت کی وجہ سے ہم بہترین کام پیش کرتے ہیں۔

ٹام کروز کی مشن امپوسیبل کے لیے منفی 40 ڈگری میں شوٹنگ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ مشن امپاسیبل 1996 میں شروع ہوئی تھی، دی فائنل ریکننگ اسی فرنچائز کا اختتام ہے، فائنل رینکنگ میں ٹام کروز نے ناصرف مرکزی کردار ادا کیا، بلکہ پہلی بار اس سیریز میں بطور پروڈیوسر بھی کام رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں