سندھ سرکار نے گاڑیوں کے کالے شیشوں پہ پابندی عائد کی تو اس پابندی کو کسی اور نے نہیں بلکہ سرکاری افسران نے ہی ہوا میں اڑا دیا، مگر نجی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس اہم موضوع پر یہ ویڈیو رپورٹ دیکھیں۔
صوبائی حکومت نے گاڑیوں کے کالے شیشوں پہ پابندی تو سبھی کے لیے لگائی مگر کارروائی صرف عوام کے خلاف ہوئی، جن کے کروڑوں کے چالان ہو چکے، جب کہ سندھ سیکریٹریٹ کی پارکنگ سے سڑکوں تک ہر جگہ سرکاری افسر کھلے عام کالے شیشے کی گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر ویڈیو رپورٹ، بیوروکریسی نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں
حال ہی میں ڈپٹی کمشنر دادو کو سرکاری گاڑی میں کالے شیشے استعمال کرنے پر تبادلے کے ساتھ 3 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا، سندھ حکومت نے پچھلے سال سے جعلی نمبر پلیٹ، سرکاری اور نجی کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹریفک پولیس گاڑیوں میں کالے شیشوں کے خلاف ایکشن پر اب تک کروڑوں روپے کے چالان کر چکی ہے، جب کہ سرکاری گاڑیوں کو چیک کرنے والا کوئی نہیں۔