بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے کوچز کا اشتہار جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کیلئے کوچز کا اشتہار جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں محمدیوسف، محمد مسرور اور ڈرائیکس سائمن کوچز تھے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بولنگ کوچ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے بتایا تھا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کا نام بھی سامنے آیا تھا لیکن مصباح اس وقت فیوریٹ ہیں۔ پچھلے دو سال میں آٹھ کوچز بدل چکے ہیں اور اب یہ نواں کوچ ہوگا۔

دوسری جانب سابق کرکٹر باسط علی کا بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائت ایکس پر باسط علی نے پی سی بی اور مصباح کی جانب سے کوئی تصدیق نہ ہونے کے باوجود سابق کپتان کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ریڈ بال کے ہیڈ کوچ مصباح الحق، مبارک ہو، انہوں نے مصباح کی ٹیسٹ جرسی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

بھارت نے ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی میڈیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن عاقب جاوید کی جگہ پاکستان کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار تھے، وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں