وفاقی محتسب سیکریٹریٹ سندھ کے انچارج امیر احمد شیخ نے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ انھیں کے الیکٹرک کے خلاف شکایات موصول ہوتی ہیں، لیکن کمپنی کی کارکردگی بہتر ہے، میں بہتری اور نتائج پر یقین رکھتا ہوں۔
انھوں نے کہا صارفین کے پاس وفاقی محتسب کا فورم بھی ہے جو ان کی شکایات کا ازالہ کرتا ہے، میں تمام شہریوں سے کہوں گا کہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر انھوں نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری کے سفر کو جاری رکھے، نیز صارفین کے ساتھ احساسِ شراکت کے رویے کو بھی جاری رہنا چاہیے۔
‘جیسا بھارت کے خلاف آپریشن ہوا کے الیکٹرک کے خلاف بھی کیا جائے’
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ ہم محتسب کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں۔ مونس علوی نے امیر احمد شیخ کو بجلی کے بلوں کی وصولی کے مسائل اور کمپنی کے 30 فی صد فیڈرز نیٹ ورک میں چوری جیسے چیلنجز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔