بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

بنگلادیش نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی، اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی۔

پی سی بی کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے رضامند ہوگئی ہے۔

مہمان ٹیم کے مختصر دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جو 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور میں کھیلے جانے کی توقع ہے۔

اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناز ملعابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔

اس سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈولڈ تھی، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کیلئے کوچز کا اشتہار جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

دورہ نیوزی لینڈ میں محمدیوسف، محمد مسرور اور ڈرائیکس سائمن کوچز تھے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بولنگ کوچ نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں