بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

امریکا میں غیرقانونی امیگریشن پر بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے غیر قانونی امیگریشن پر بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندی عائد کردی۔

بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، امریکا نے غیرقانونی امیگریشن کے لیے دستاویزات جاری کرنے والی کئی بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندی لگادی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارتی ٹریول ایجنسیاں امریکا کی غیر قانونی امیگریشن کے لیے جان بوجھ کر سہولت کاری کرتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق پابندی کا شکار بھارتی ٹریول ایجنسیوں کے مالکان اور عہدیدار وں پر ویزا پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری امیگریشن پالیسی کا مقصد نہ صرف غیر ملکی شہریوں کو امریکا کی غیر قانونی امیگریشن کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے، بلکہ ان افراد کو بھی جوابدہ ٹھہرانا ہے جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، بشمول وہ افراد جو غیر قانونی امیگریشن کو فروغ دیتے ہیں۔

امریکی امیگریشن قوانین اور پالیسیوں کا نفاذ قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے اور امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ ویزا پابندیوں کی پالیسی عالمی سطح پر نافذ ہے اور ان افراد پر بھی لاگو ہوتی ہے، جو بصورت دیگر ویزا ویور پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں