بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ کے گھر کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہروفیروز: کینال منصوبے کے خلاف مورو میں قوم پرست جماعت کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوران مورو میں مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگادی۔

مظاہرین نے کئی کنٹینرز بھی نذر آتش کردیے۔قومی شاہراہ پر مشتعل مظاہرین نے ایچ ایس او سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا۔

مظاہرین ٹریلر سے کھاد کی بوریاں بھی لوٹنے لگے، مشتعل مظاہرین کھاد کی بوریاں لوٹ کر موٹر سائیکل پر لے گئے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے واقعے کی تتفصیلات طلب کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی اقدامات کیے جائیں، ضلعی سطح پر مزید تازہ دم دستوں، پولیس کمک کو حرکت میں لایا جائے۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندون کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں