بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

صبا فیصل نے طلاق میں اضافے کی وجہ خواتین کو قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے طلاق میں اضافے کی وجہ خواتین کو قرار دے دیا۔

اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور شادی شدہ زندگیوں پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک خاص مقام دیا ہے اور مرد و عورت کے درمیان فطری طور پر کوئی مقابلہ نہیں ہوسکتا، جب عورت مرد سے مقابلہ کرنے لگتی ہے تو رشتہ عدم توازن کا شکار ہوکر بگڑجاتا ہے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا ہے شادی کو چلانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ دونوں طرف سے برداشت کا مظاہرہ کیا جائے اور اگر عدم برداشت ہو تو زندگیاں بہت مشکل ہوجاتی ہیں۔

یہ پڑھیں: صبا فیصل اور بہو نیہا کی سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹیں وائرل

سوشل میڈیا سے متعلق بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ میں ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر متحرک رہی ہوں اور عوام کی محبت میرے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے کبھی نفرت آمیز تبصرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سوائے اس وقت کے جب میں نے اپنی بہو کے ساتھ تنازع سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کراچی میں کام کے سلسلے میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان لاہور میں ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا ان کے لیے اپنوں سے جڑے رہنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے بتایا کہ انہیں ماضی میں خبریں پڑھنے پر نیشنل ایوارڈ بھی مل چکا ہے، جس پر وہ بہت خوش ہوئی تھیں۔

ان کے مطابق آج کل کی ایوارڈز کی تقریبات میں وہ جستجو اور دلچسپی نہیں رہ گئی کہ کون ایوارڈ جیتے گا کیونکہ لگتا ہے کہ تمام ایوارڈز پہلے سے ہی طے شدہ ہوتے ہیں، اسی لیے اب انہیں ایوارڈز کی کوئی خاص خواہش نہیں رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں