بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

پاکستان نے کتنے بھارتی طیارے تباہ کیے؟ بھارتی سیکریٹری خارجہ کا جواب دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: عبرت ناک شکست چھپانے کے لیے مودی سرکار نے صدر ٹرمپ پر وار کر دیا، امریکی ثالثی مسترد کر دی، بھارتی سیکریٹری خارجہ نے اس سوال کا جواب دینے سے بھی انکار کر دیا کہ پاکستان کتنے بھارتی طیارے مار گرائے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے ایک بار پھر جنگ بندی میں امریکی ثالثی ماننے سے انکار کر دیا ہے، بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے اپنے پارلیمان کو اس سلسلے میں بوگس بریفنگ دی ہے، تاہم غیر تسلی بخش جوابات پر بھارتی اپوزیشن نے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی، اور مودی سرکار کو جھوٹا قرار دے دیا۔

پارلیمان میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیز فائر مکمل طور پر دو طرفہ تھی، امریکا سمیت کسی تیسرے ملک کا کوئی کردار نہیں تھا۔

تاہم اپوزیشن نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی کہ امریکی صدر نے بار بار کشمیر اور جنگ بندی کا کریڈٹ لیا، مودی کو ثالثی پسند نہیں تھی تو چیلنج کیوں نہ کیا، دنیا کو سیز فائر پر امریکی مداخلت کا تاثر کیوں دینے دیا؟سیکرٹری خارجہ نےکہا ٹرمپ نے ہماری اجازت نہیں لی، خود ہی مرکزِ توجہ بننا چاہا۔


بھارتی عدالت کا آپریشن سندور کیخلاف پوسٹ کرنے والے مسلمان پرفیسرعلی خان کو بڑا ریلیف


اپوزیشن نے چینی ہتھیاروں کے استعمال پر سوال پر سوال اٹھائے، سیکریٹری خارجہ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک چین دفاعی تعاون بے اثر رہا، بھارتی حملوں میں ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔

اس جواب پر اپوزیشن نے سوالوں کی بھرمار کر دی، اپوزیشن نے پوچھا پاکستان نے کتنے بھارتی طیارے تباہ کیے؟ سیکریٹری خارجہ نے جواب دینے سے انکار کیا۔ لیکن یہ اعتراف کر لیا پاکستان کی طرف سے جوہری دھمکی یا اسٹرائکنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے امریکی مداخلت پر جان بوجھ کر آنکھیں بند رکھیں، مودی سرکار صرف میڈیا میں جنگ جیت رہی ہے، حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں