بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

عارف علوی اور اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عارف علوی کے وکیل نے بتایا کہ سابق صدر مملکت، اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیتے ہیں۔ اس پر وکیل نے کہا کہ پوری فیملی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو بھی تو فیس کی ادائیگی کی گئی ہوگی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ کیس بغیر فیس کے لڑ رہا ہوں۔

عدالت نے کہا کہ فریقین کے جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کر لیا۔

جنوری 2025 میں سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سال 2018 میں جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی پر سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج ہے تاہم ایف آئی اے میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

سابق صدر نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ عدالت نے وفاق سے بھی مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی تھی۔

عدالت نے سابق صدر کو میانوالی سمیت مختلف مقدمات میں گرفتاری سے روک رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں