جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

خضدار اسکول بس حملہ: ’بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملے کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کے بزدلانہ خودکش حملے کی سخت الفاط میں مذمت کی اور معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے اور واقعے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ

شہباز شریف نے کہا کہ اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردوں نے اسکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی تمام حدیں پار کیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے ککیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، پاکستان کے مستقبل اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، سکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم اور متحد ہیں۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول بس پر دھماکے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈی سی خضدار یاسر دشتی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول بس مکمل تباہ ہوگئی تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش بتایا جا رہا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں