جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عسکری افسران میں رابطہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عسکری افسران میں رابطہ ہے اور مؤثر میکنزم فعال ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے اور پاکستان کی مسلح افواج نے پھر بھارت کو مذاکرات کا عندیہ دے دیا۔

نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سات مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں اور پاک فضائیہ نے مؤثرجوابی کارروائی میں بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے۔

پاک بھارت جنگ کے بعد صورتحال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کی، جس میں انھوں نے کہا دونوں ممالک کےاعلیٰ عسکری افسران کے درمیان رابطہ موجود ہےاور مؤثرمکینزم فعال ہے۔

مزید پڑھیں : پہلے جھکے تھے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نور خان ایئربیس سمیت چند مقامات کو نشانہ بنایا گیا لیکن پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اورفعال ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارےمیں شفافیت دکھائی، مگرکیا بھارت بھی اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کررہا ہے؟

نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان نے سیز فائر کا احترام کرکےذمہ داری دکھائی،مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں