پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹی 20 میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے مستقبل پر خاموشی توڑ دی۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے انٹرویو میں واضح کیا کہ تجربہ اور شہرت ہی انتخاب کا واحد معیار نہیں ہوگا، اس کے بجائے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹیم کے گیم پلان میں مخصوص کردار ادا کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے اس بات پر مبنی ہوں گے کہ ہم کیا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، کرکٹ کا انداز جو ہم چاہتے ہیں۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں پاکستانی ٹیم میں نمایاں بہتری لا سکتا ہوں اور وائٹ بال کی کرکٹ کھیلنے میں مدد کر سکتا ہوں جو کہ جدید، کامیاب اور جیتنے کے قابل ہو، ایسی کرکٹ جو ایک بار پھر شائقین کو ٹیم کی حمایت کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے لیکن یہ چیلنجنگ ہوگا۔
یہ پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز، 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
واضح رہے کہ ہیسن کی پہلی آفیشل اسائنمنٹ بنگلا دیش کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی ہے۔
سیریز کے لیے نئے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے بڑے ناموں کو شامل نہیں کیا گیا جو کہ ہیسن کی قیادت میں سمت میں ممکنہ تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔
علاوہ ازیں فاسٹ بولر حسن علی نے 2024 میں آخری بار آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے کے بعد ٹی 20 ٹیم میں واپسی کی ہے۔