ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں فلسطین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر نیا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ایران کے شہر کرج میں آج پاکستان اور فلسطین کے درمیان ویسٹ ایشیا کپ کا فائنل ہوا۔ دونوں ٹیموں نے جم کر مقابلہ کیا۔ میچ مقررہ 9 اننگز میں چار، چار رنز سے برابر رہنے کے بعد فیصلہ اضافی اننگ میں ہوا۔
میچ کے دوران کبھی فلسطین تو کبھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا۔ نویں اننگز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے اضافی اننگ کھیلی گئی۔
اضافی اننگ میں پاکستان کوئی رن نہ بما سکا فلسطین نے ایک رن مکمل کر کے فائنل جیتا اور نئے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔
اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں ایران نے بھارت کو شکست دے کر ٹاپ تھری سے بھی باہر کر دیا۔