پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر حسن نواز نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت ہے اس لیے مڈل آرڈر پر بیٹنگ کررہا ہوں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز حسن نواز نے کہا کہ سب کھلاڑی ایک پیج پر ہیں اور یہی کہتے ہیں کہ ہم نے چیمپئن بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں، اوپن بھی کرتا تھا تو یہی کوشش ہوتی تھی اب ٹیم کی ضرورت مڈل آرڈر میں بیٹنگ کررہا ہوں۔
حسن نواز نے کہا کہ دوسرے نمبرز پر کھلیلتے ہوئے بھی رنز بنانے کا طریقہ آنا چاہیے یہ میرے لیے آگے بہتر ثابت ہوگا۔
یہ پڑھیں: حسن نواز نئے میچ فنشر، آخری بال پر چھکا لگا کر کوئٹہ کو میچ جتوایا
آکلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے سوال پر جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ آکلینڈ میرے لیے پہلا دورہ تھا، پہلے میچز میں پریشر تھا پھر سنچری اسکور کی اس کے بعد پھر رنز نہیں ہوئے لیکن مجھے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے امید ہے کہ آگے اچھا پرفارم کروں گا۔
واضح رہے کہ حسن نواز پی ایس ایل 10 کے 11 میچوں میں 24 چھکے لگانے کے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔