شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب نے شادی کرنے کی خواہشمند لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔
اداکارہ اریبہ حبیب نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے کہا کہ لڑکیوں کو شادی سے متعلق کوئی مشورہ دیں گی؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ لڑکیاں سوچتی ہیں کہ کام کررہے ہیں اور شادی کے لیے وقت درکار ہے لیکن اگر آپ کو لڑکا سمجھ آگیا ہے اس کی فیملی اچھی ہے انہیں عزت دیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اور فیملی کو بھی عزت دے گا تو پھر دوستی رشتے داری میں تبدیل کرلینی چاہیے انتظار نہیں کرنا چاہیے۔
یہ پڑھیں: شادی کے بعد شوبز میں کام کریں گی یا نہیں؟ اریبہ حبیب نے بتادیا
ایک سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ جب مداح مجھ سے ملتے ہیں اور وہ میرا نام نہیں جانتے تو مجھے برا نہیں لگتا کیونکہ وہ مجھے کردار کے نام سے پہچانتے ہیں۔
واضح رہے کہ اریبہ حبیب نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں ’میشا‘ کا کردار نبھایا تھا اور دیگر کرداروں میں عماد عرفانی، فہد شیخ، منال خان ودیگر شامل تھے۔
’جلن‘ میں اریبہ حبیب کا کردار مداحوں کو پسند آیا تھا اور آج بھی مداح انہیں ’میشا‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔