جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

ریلوے ٹریک کے قریب سوٹ کیس میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ریلوے ٹریک کے قریب بند سوٹ کیس سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے شبہ ہے کہ مذکورہ سوٹ کیس کو کسی چلتی ٹرین سے پھینکا گیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں چنداپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ریلوے ٹریک پر نیلے رنگ کا لاوارث سوٹ کیس دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

بھارتی میدیا کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جب سوٹ کیس کھولا گیا تو اس میں سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جس کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی جبکہ مقتولہ کے ورثا کی تلاش سمیت واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے اور لاش کو سوٹ کیس میں بند کر کے چلتی ٹرین سے پھینکا گیا ہے۔

پولیس نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ قاتل نے لڑکی کو کہیں اور قتل کیا ہو اور اسے یہاں ٹھکانے کے لیے ٹرین کے ذریعہ یہاں لایا ہو۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں