جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کے ٹاپ وکٹ ٹیکر عباس آفریدی قومی ٹیم میں کیوں منتخب نہ ہوسکے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر عباس آفریدی کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سابق کرکٹرز حیران رہ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ عباس آفریدی نے پچھلے سال بھی کارکردگی دکھائی اور 20 کے قریب ٹی ٹوئنٹی میچز میں اس نے 33 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، میرے خیال سے یہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ آپ نسیم اور حارث کو آرام دے کر ان کی جگہ سفیان مقیم اور عباس آفریدی کو کھلا سکتے تھے، خرم شہزاد کو بھی بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں موقع دیا جاسکتا تھا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اس ٹی میں پانچ اوپنرز رکھے گئے، سیریز میں 3 میچز ہیں 300 میچز نہیں ہیں یہ کس کس کو کھلائی گے، مجھے لگ رہا ہے یہاں کوئی کلیئرٹی نہیں ہے۔

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بدنصیبی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کا کچھ نہیں پتا، انھیں پوچھنا چاہیے تھا کہ جن نئے لڑکو کو نیوزی لینڈ کے ٹور میں بھیجا گیا تھا وہ اس سیریز میں کہاں ہیں، ایک ٹور کے بعد سلیکشن کمیٹی نے 8 پلیئرز تبدیل کردیے۔

انھوں نے کہا کہ شاداب خان نیوزی لینڈ کے ٹور پر بھی تھے یہاں بھی ہے، تو پھر سیفان اور عباس ٹیم میں موجود کیوں نہیں ہیں، یہ انہونی کی گئی ہے اور بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے موجودہ سیزن میں اب تک عباس آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انھوں نے 10 میچز میں 20.64 کی اوسط سے 17 وکٹیں اپنے نام کی ہیں، ان کا بہترین بولنگ فیگر 27 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

کراچی اور لاہور کا میچ ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے، دونوں بڑی حریف ٹیمیں ہیں، میرحمزہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں