وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پیسہ دیتا ہے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی یہاں خونریزی کرتے ہیں، جو کہہ رہے ہیں ثابت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بی ایل اے مکمل طور پر بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے، ہم جو کہہ رہے ہیں وہ ثابت کریں گے یہ صرف باتیں نہیں ہیں، ہم خضدار واقعے سے متعلق شواہد پیش کریں گے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کو پوری قوت سے کچل دیں گے، کوئی بھی تحریک بچوں کو نشانہ بنائے تو وہ کمزور ہوجاتی ہے۔
پاکستان امن کا خواہاں، جنگ مسلط کی گئی تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت کا تعصب پسند میڈیا اس حد تک گرچکا ہے کہ پاکستان سے جنگ میں جھوٹی خبریں پھیلانے کے بعد اب کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کو صحافی بنا کر پیش کررہا ہے۔
کالعدم بی ایل اے نے جنگ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا جو دنیا پر واضح کرتا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ پوری طرح سے بھارت ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بے نقاب
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت شرمندگی سے دوچار ہے، اس وقت بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے لگی ہیں۔