جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

ٹنڈولکر ’’چائے کے کپ‘‘ کے ساتھ ٹویٹ کر کے بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے چائے کے کپ کے ساتھ ٹویٹ کیا کی پاکستانیوں نے بھارتیوں کو فنٹاسٹک ٹی کی یاد دلا دی۔

چائے دنیا میں سب سے زیادہ پسند اور پیا جانے والا مشروب ہے۔ 21 مئی کو چائے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ بھارت کے سابق کپتان لیجنڈری سچن ٹنڈولکرنے چائے کے عالمی دن کے موقع پر چائے کا کپ ہاتھ میں ہاتھ کر اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی لیکن ایسا کرنا انہیں مہنگا پڑ گیا۔

ٹنڈولکر نے ایکس پر خوبصورت پس منظر میں چائے کا کپ ہاتھ میں تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا کہ ’’جب چائے کی بات ہو تو ہمیشہ ایک کپ اور ہو جائے ہوتا ہے۔‘‘

سابق بھارتی کرکٹر کا یہ ٹویٹ کرنا تھا کہ پاکستانیوں نے نہ صرف ٹنڈولکر بلکہ ایک ارب سے زائد بھارتیوں کو 2019 کی ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ کی یاد دلا دی۔

ٹنڈولکر کے مذکورہ پوسٹ کرتے ہی پاکستانی صارفین نے اس پر تبصرے شروع کر دیے۔

ایک صارف نے کہا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان لینڈ کرنا ہوگا تو ایک اور صارف نے بھارتیوں کے زخم ہرا کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی ایک کپ چائے کی قیمت لڑاکا طیارہ ہوتی ہے۔

ایک منچلے نے بھارتیوں کو ابھینندن کی یاد دلاتےہوئے کہا کہ اس بار رافیل میں تشریف لائیے اور ہمیں ایک اور محبت بھری چائے کی میزبانی کا موقع دیجیے۔

واضح رہے کہ 2019 میں پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن شاہین پوری طرح چوکس تھے۔ انہوں نے یک آن حملہ کر کے بھارتی طیارہ مار گرایا اور پائلٹ ابھیندن کو گرفتار کر لیا تھا۔

تاہم پاکستان نے روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھینندن کا میڈیکل کرانے کے بعد انہیں چائے پیش کی تھی اور ابھینندن نے چائے پی کر کہا تھا کہ ’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘۔ بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا بھی کر دیا تھا۔

ویڈیو: پاکستانی کرکٹرز کی بھارتیوں کو ٹرولنگ، ابرار احمد نے کھلاڑیوں کو ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ پلائی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں