جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

امریکی گلوکارہ کیسی وینٹورا پر ریپر سین ڈیڈی کا بدترین تشدد، تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل کیسی وینٹورا کو کس بری طرح ان کے سابق دوست سین ڈیڈی نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، تصویر سامنے آگئی۔

معروف امریکی ریپر اور ریکارڈ پروڈیوسر سین ڈیڈی کومبس کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے، ایسے میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے کیوں کہ ان کے ہاتھوں جو زخم کیسی وینٹورا کو لگے انھیں میڈیا میں جاری کردیا گیا ہے۔

38 سالہ وینٹورا نے گزشتہ ہفتے نیویارک میں کومبز کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران سخت موقف اختیار کیا، جہاں انھوں نے سابق بوائے فرینڈ پر زیادتی، جنسی اسمگلنگ، اور جسم فروشی میں ملوث ہونے کے لیے نقل و حمل کا الزام عائد کیا۔

سین ‘ڈیڈی’ نے ہر بار تمام الزامات سے انکار کیا ہے، تاہم اگر ان پر جرم ثابت ہوگیا تو انھیں اپنی باقی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنی پڑے گی۔

پیر کے روز، وینٹورا کیسی کو مبینہ طور پر سین کے ہاتھوں لگنے والے زخموں کی متعدد غیر شائع شدہ تصاویر پہلی بار جاری کی گئیں۔

ان تصاویر میں کیسی کی حالت بہت بری نظر آتی ہے کہیں ان کے بھنویں کے پاس زخم ظاہر ہوارہا ہے، کہیں ان کی پیٹھ گھائل ہے تو کس میں ان کی ران پر چوٹ کے نشانات ہیں۔

وینٹورا کے دوست نے دعویٰ کیا ہے کہ کومبس نے ایل اے ہوٹل میں سنگین لڑائی کے بعد گلوکارہ کے دروازے کو ہتھوڑے سے توڑنے کی کوشش کی تھی،

رات کی ویڈیو فوٹیج میں 55 سالہ ریپر کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو 2016 میں انٹر کانٹینینٹل ہوٹل میں لات مارتے اور مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا، وہ انھیں فرش پر گھسیٹ کر لے جاتے ہوئے بھی دکھائی دیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں