جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

گڈز ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز، سندھ حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، سندھ حکومت کو نقصانات کے ازالے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے متاثرہ گاڑیوں، آئل ٹینکرز اور لوٹے گئے سامان کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کے لیے حکومت سندھ کو اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، بہ صورت دیگر ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا 28 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا نقصانات کا ازالہ نہ ہوا تو 48 گھنٹے بعد گاڑیاں وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے سامنے کھڑی کر دیں گے، پھر حکومت چاہے تو اپنے ہاتھوں سے گاڑیوں کو آگ لگا دے۔

گڈر ٹرانسپورٹرز الائنس کے رہنماوٴں نے وفاقی اور سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ملک گیر ہوگا، مال بردار 40 ہزار گاڑیوں کا پہیہ جام ہوا تو ملک کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں