ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نوجوان کامران عباس کو سر میں گولی مارنے والا ڈکیت پکڑا گیا، فوٹیج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سینٹرل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان گلشن اقبال میں نوجوان کے قتل میں ملوث نکلے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق 14 مئی کو گلشن اقبال بلاک 6، بینک اسلامی کے سامنے دوران ڈکیتی قتل ہونے والے 24 سالہ نوجوان کامران عباس کے قاتل پکڑے گئے ہیں۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گزشتہ شب پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان سجاد عرف سجاول اور نادر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، جن کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے کر لی گئی، ملزمان نے دوران ڈکیتی نوجوان کامران عباس کے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس قتل کا مقدمہ 302/2025 بجرم دفعہ 302/397/34 گلشن اقبال تھانے میں درج ہے۔


چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ


ملزمان کے قبضے سے برامد شدہ موٹر سائیکل گلستان جوہر کی چھینی ہوئی معلوم ہوئی، جس کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 28/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ درج ہے۔ زخمی حالت میں پکڑے گئے ملزمان کو دوران ڈکیتی قتل کے مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، وہ اور ان کے دیگر ساتھی موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں