جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا، سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا ہے تاہم سسٹم سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو سسٹم کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا ہے، جو اگلے چھتیس گھنٹوں میں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

سسٹم سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو سسٹم کوئی خطرہ نہیں تاہم سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

اس سسٹم کی تشکیل سے کراچی میں سمندری ہوائیں معمول سے زیادہ تیز چل رہی ہے، ہوا کی رفتار 30.6 کلومیٹر فی گھنٹہ (17 ناٹیکل میل فی گھنٹہ) ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کی وجہ سے کراچی میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے اور سمندری ہوائیں بھی رکنے کا امکان ہے۔

موسم کی خبریں

ماہرین کے مطابق سسٹم کرناٹک اورگووا کے ساحلوں کے قریب موجود ہے، حالات سازگار رہنے کی صورت میں 24 یا 25 مئی تک گہرے ڈپریشن یا طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

اگر یہ نظام ایک طوفان میں بدل جاتا ہے تو اس کا نام شکتی رکھا جائے گا، جو سری لنکا نے تجویز کیا ہے، جس کا مطلب ہے ‘طاقت’۔

دوسری جانب ملک بھرمیں گرمی کی شدت آج بھی برقرار ہے، سب سے زیادہ درجہ حرات سبی میں پچاس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دادو، جیکب آباد، رحیم یار خان اور بہاولپور میں پارہ اڑتالیس ڈگری تک جاپہنچا جبکہ لاہور اور پشاور میں بیالیس،اسلام آباد میں اکتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔۔

کراچی میں درجہ حرارت چھتیس اور شدت اڑتیس ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز، گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں