جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

شاہین بنگلادیش کیخلاف اسکواڈ کا حصہ کیوں نہ بن سکے، وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر نے سیریز سے ازخود دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے دورہ سے چند روز قبل پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ وہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری جگہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے۔

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

پاکستانی اسکواڈ میں شاداب خان، فخر زمان، ابرار احمد، فہیم اشرف شامل ہیں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عرفان، محمد حارث، محمد وسیم جونئیر، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، اور نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی کرکٹ ٹیم 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوئے، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے رضا مند ہو گئی۔

سلمان علی آغا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست پر کیا کہا؟

مہمان ٹیم کے مختصر دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا، جو 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں