جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر اور آفیسر شبانہ کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی آفیسر شبانہ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جو کہ کبھی میں کبھی تم سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی بہت بڑی فین فولوونگ ہے، انسٹاگرام کے 18.1 ملین مداحوں کے ساتھ سب سے زیادہ فولو کی جانے والی اداکارہ میں شامل ہیں مداح اداکارہ  کی خوبصورت شخصیت اور غیر معمولی اداکاری کی مہارت کو پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں امریکی خاتون اونیجا روبنسن کی حفاظت پر مامور آفیسر شبانہ نے اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ پہلے شبانہ کو گلے لگاتی ہیں اور پھر پوچھتی ہیں کہ آپ وہ شبانہ ہیں، آپ بہت اچھی ہیں، ساتھ ہی آفیسر شبانہ نے بھی کہا کہ مجھے آپ سب سے ملاقات کرکے اچھا لگا۔

واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 2024 کے اختتام پر ایک پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان آئی تھیں، جہاں وہ چند ماہ قیام کے بعد فروری کے اختتام پر واپس امریکا روانہ ہوگئی تھیں۔

امریکا پہنچنے کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو میں سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دل کھول کر تعریف کی۔

اونیجا کا کہنا تھا کہ شبانہ نہایت اچھی پولیس افسر تھیں، جنہوں نے ان کی خدمت اور دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

انٹرویو کے دوران اونیجا نے اپنا وائرل ہونے والا ڈائلاگ ’آئی لو شبانہ‘ بھی دہرایا، یہ ڈائلاگ سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوا، جس پر ٹک ٹاکرز کی جانب سے درجنوں ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں