پشاور : فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا اور دھمکی دی ہمارےمطالبات پرعمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام کا لبادہ اوڑھے شرانگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پرعیاں کردیا۔
بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداداورسہولتکاری کے باوجود فتنۃ الخوراج مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا، جس میں فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا۔
خط میں کہا گیا کہ کان کنی اورمعدنیات کےکاروبارسےمنسلک افرادکو5فیصدبھتہ دیناہوگا اور معدنیات کی ترسیل کے فی ٹرک پر 5 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے۔
خط میں دھمکی دی گئی کہ ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔