جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک کراچی والوں کے جان کی دشمن بن گئی، 19 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کراچی والوں کے جان کی دشمن بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے باوجود شہریوں کو بجلی میسر نہیں، دن ہو یا رات، کہیں مرمت کے نام پرتو کہیں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں شہری بجلی سے محروم ہیں اور دہری اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی دن کے اوقات میں 19 گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

لوڈشیڈنگ سے اولڈ سٹی ایریا سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ رنچھوڑلائن،اسلم روڈ،چونابھٹی، ریلوے کالونی ملیر ، واجہ اجمیر نگری،میٹروول،منگھوپیرمتاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی کب تک لوڈشیڈنگ فری ہو جائے گا؟ کے الیکٹرک حکام نے بتادیا

شہر کے ان علاقوں میں صبحِ7بجے سے بجلی بند ہے ، جس سے بچے، بوڑھے اور بیمار افراد بجلی نہ ہونے سے زیادہ متاثر ہیں۔

رنچھوڑلائن، اسلم روڈ کے علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ طویل ہوگیا ہے ، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ رات میں بجلی 15منٹ آتی ہے اور پھر 5 گھنٹے کیلئےغائب ہوجاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں