جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لو گرو‘ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بل بورڈز کی زینت بن گئی۔

اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے اس عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

اس فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں اسی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں پاکستان کے دونوں اداکار امریکا میں موجود ہیں۔

 دونوں کو فلم کی تشہیر کے سلسلے میں امریکا کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا جبکہ وہ فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ہیوسٹن، ڈیلاس، نیویارک کے علاوہ لندن میں بھی پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔

تاہم اب ہمایوں سعید نے امریکا میں فلم کی تشہیر کے دوران کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نیو یارک کی مقبول ترین سڑک ٹائمز اسکوائر پر دیکھا گیا۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کے گانے نے دھوم مچادی

ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر فلم کی تشہیر کے لیے پاکستانی فلم لو گرو کا ٹریلر بھی دیکھا گیا اس دوران فلم کے مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن بھی لکھا ہے، اداکار نے لکھا کہ ‘ہم سے ملنے کے لیے آنے والے اور نیویارک کا شکریہ’۔

واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر دنیا بھر کے سیاحوں میں شہرت رکھتا ہے اور وہاں یومیہ ہزاروں غیر ملکی لوگ آتے ہیں، ٹائمز اسکوائر پر بھی دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ کی طرح لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز چلائی اور دکھائی جاتی ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں