سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سلمان علی آغا کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں کپتان بنے ہوئے، یہ ابھی سے اپنی فلاسفی شروع کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق بیٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی کا کہن تھا کہ انھوں نے مائنڈ سیٹ بنا لیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ والا، یہ غلط ہے نظر آرہا ہے، باتیں باہر آرہی ہیں، دیکھ لیں ٹیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کتنے پلیئرز ہیں۔
باسط علی نے کہا صرف اس سال کے نہیں بلکہ جو پہلے سے کھیلتے ہوئے آرہے ہیں پچھلے 4 سالوں میں، آپ نام لیں میں بتاتا ہوں کہ کون کون نہیں ہیں۔
سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تین، چار اسپنرز کو لے کر گئے تھے، پاکستان میں سیریز ہونی ہے گرمی ہے، اسپنرز کا کام ہوگا، یہاں پر آپ نے اسپیشلسٹ رکھے ہی نہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ وینیوز کتنے غلط منتخب کرتے ہیں، پی ایس ایل بھی لاہور، کراچی اور پنڈی میں، اس سیریز میں بھی چھوٹے شہروں کو میزبانی نہیں دی گئی، جب تک آپ چھوٹے شہروں میں کرکٹ کولے کر نہیں جائیں گے تو کرکٹ کیسے پرموٹ ہوگی۔
اسپورٹس میزبان نجیب الحسنین نے کہا کہ ہماری سلیکش کو بلاوجہ برائی لینے کا شوق ہے، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں صرف دو کھلاڑی سفیان مقیم اور عباس آفریدی ہوتے تو شاید اتنی بات نہ ہوتی، عباس آفریدی کے ساتھ تو شدید زیاتی ہوئی۔