جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

گجرات سے سیروسیاحت کیلئے گلگت بلتستان آنے والے 4 نوجوان لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: گجرات سے سیروسیاحت کیلئے گلگت بلتستان آنے والے 4 نوجوان لاپتہ ہوگئے، آخری بار یہ تمام افراد 16 مئی کو دیکھے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سیروتفریح کےلیے آنے والے گجرات کے 4 نوجوان تقریباً چھ دنوں سے لاپتہ ہیں، ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ نوجوان 16 مئی سے لاپتہ ہیں، صوبائی حکومت نے اسکا نوٹس لےلیا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب

 

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے اس سلسلے میں آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان جی بی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے لاپتہ نوجوانوں کی تلاش میں تمام وسائل بروئےکار لانے کی ہدایت کی ہے، ٹورسٹ پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔

پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا اور اس کے اصل حقائق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں