جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا بڑا قدم، زرعی آمدن پر سپر ٹیکس کا نفاذ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے زرعی آمدن پر سپر ٹیکس نافذ کر دیا۔ سندھ ایگری کلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت نیا ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق یکم جنوری 2025 سے سپر ٹیکس کا اطلاق ہو گا اور سالانہ بنیادوں پر وصولی ہو گی، سپر ٹیکس صرف بڑی زرعی آمدن رکھنے والوں پر لاگو ہو گا۔

زرعی آمدن میں 15 کروڑ روپے تک کوئی سپر ٹیکس نہیں لگے گا۔

15 سے 20 کروڑ آمدن پر 1 فیصد سپر ٹیکس عائد ہو گا۔ 20 کروڑ سے 25 کروڑ آمدن پر 2 فیصد سپر ٹیکس عائد ہو گا۔

25 کروڑ سے 30 کروڑ آمدن پر 3 فیصد سپر ٹیکس اور 30 کروڑ سے 35 کروڑ پر 4 فیصد، 35 سے 40 کروڑ پر 6 فیصد ٹیکس ہوگا۔

40 کروڑ سے 50 کروڑ آمدن پر 8 فیصد اور 50 کروڑ سے زائد پر 10 فیصد سپر ٹیکس ہو گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں