واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈیونیورسٹی کی غیرملکی طلبہ کو داخلہ دینے کی اجازت معطل کردی۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام سرٹیفیکیشن ختم ہوگئی ہے، جس کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکتی۔
یونیورسٹی کو زیر تعلیم غیرملکی طلبہ دوسری یونیورسٹیوں میں ٹرانسفر کرنا ہوگا یا اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔
امریکی اخبار کے مطابق سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم نے یونیورسٹی کو خط میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام سے آگاہ کردیا ہے، حکومت کی جانب سے یہ اقدام ہوم لینڈ سیکیورٹی کی یونیورسٹی میں جاری تفتیش کے لیے کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے اربوں ڈالر فنڈز روک دیے
محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ہارورڈ پر یہود مخالف اور چینی کمیونسٹ پارٹی سے تعاون کا الزام لگایا ہے۔
ہارورڈ یونی ورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے غیر ملکی طلبہ کے داخلے پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
خیال رہے ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ کی 2.3 بلین ڈالر کی وفاقی فنڈنگ پہلے ہی منجمد کر رکھی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی پر واضح کیا تھا کہ جو مطالبات کیے گئے ہیں ان پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی، یونیورسٹی کی تحقیق اور دیگر امور سے متعلق اربوں ڈالر امداد منجمد کی گئی۔