ساہیوال : سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا دہشت گرد سے اسلحہ، بارودی مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور بیٹری برآمد ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کی شناخت شادو خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار
یاد رہے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، گرفتار ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے، حسن کارروائی کے بعد ڈیرہ اسمعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔