ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف ترجمان کے ہاتھوں بھارتی صحافی کو شرمندگی کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : بھارتی صحافی کو عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکشن جولی کوزیک کی نیوزکانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نے سوال کیا پاکستان آئی ایم ایف کا پیسہ سرحد پار دہشت گردی میں استعمال کرسکتا ہے؟

جس پر ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ قرض پروگرام پاکستان میں صرف زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے ہے پاکستان میں بجٹ سپورٹ کیلئے نہیں ہے، قرض کی رقم صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کیلئے دی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ رقم بیلنس آف پے منٹ کیلئے ہے، حکومت پاکستان کے بجٹ کیلئے نہیں،آئی ایم ایف کے قرض کی رقم سے حکومت پاکستان کو فنڈنگ نہیں ہوسکتی، پروگرام کی شرط ہے حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے سکتی، حکومت پاکستان کی اسٹیٹ بینک سے بارؤنگ زیرو ہے۔

پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام کے لیے تمام شرائط پوری کیں، پاکستان کیلئے 9 مئی کو قرض کے قسط جاری کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا، پاکستان نے آئی ایم ایف کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں لیا تھا۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف نے پاکستان کی بجٹ ترجیحات کو درست قرار دے دیا

پاکستان نے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے تمام معاشی اہداف اور معاشی اصلاحات کے تمام ٹارگٹس حاصل کئے ہیں،پاکستان کی معاشی کارکردگی ایسی تھی قسط جاری کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی، معاشی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کیا گیا تھا۔

پاکستان کیلئے 9 مئی کو قرض کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ رضا مندی سے کیا، قرض کی قسط کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کی ووٹنگ خفیہ رکھی جاتی ہے، ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر کی تقرری اور استعفیٰ کسی بھی ملک کا اپنا اختیار ہے تاہم ایگزیکٹوبورڈ میں بھارتی ممبر کے استعفی سے ایگزیکٹو بورڈ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کا بڑا دکھ ہے، توقع ہے پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرلیں گے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں