ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عاصم افتخار 

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بیان میں کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری عالمی اقدام ضروری ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کےعوام بھارتی جبروتشدد کاشکار ہیں اور بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی حملوں میں 40شہری شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے لیکن پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صرف فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں : بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے خبردار کردیا

غزہ کے حوالے سے پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں پر حملے پرسلامتی کونسل کو فوری ردعمل دیناچاہئے، انسانی امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو تحفظ دیا جائے۔

گذشتہ روز پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا تھا بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے اور غیرمحدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہا ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سمندروں کو اسٹریٹجک محاذ آرائی کے بجائے مشترکہ خوشحالی کا ذریعہ ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں