جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار

اشتہار

حیرت انگیز

میانوالی میں دہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جبکہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان پر حملوں کیلئے افغانستان سے فنڈنگ اور لاجسٹک سپورٹ ملنے کا انکشاف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں