پاکستان سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا ہے، جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کرلی ہیں، وہ ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند ترین چوٹیاں بھی سر کرچکی ہیں۔
نائلہ کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی خاتون کوہ پیماؤں ثمینہ بیگ اور نائلہ نے نانگا پربت کو بھی سر کرلیا تھا، دس پاکستانیوں سمیت دس دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں نے قاتل پہاڑ کی عرفیت سے مشہور نانگا پربت کو سر کیا تھا۔
دس پاکستانیوں سمیت چالیس سے زائد غیرملکی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا تھا، ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، واجد اللہ نگری کے علاوہ رضوان داد، عید محمد، احمد بیگ، وقار علی، سعید کریم، لیاقت کریم، سوزین اور شاہ دولت بھی اپنی مہم میں کامیاب رہے تھے۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کا اگلا ہدف کیا ہے؟ جانئے ان کی
نائلہ نے بھی نانگا پربت کی چوٹی پر کامیابی سے پہنچ کر ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دیا۔
یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیما ساجد سد پارہ نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بغیر آکسیجن سر کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا تھا۔