ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام، چیئرمین پی ٹی اے کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: رہنما عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام لگانے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا۔

لیگل نوٹس صدر تحصیل بار لاہور ضلع صوابی کے صدر تنویر شہزاد نے بھیجا جس میں چیئرمین پی ٹی اے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تنویر شہزاد نے نوٹس میں کہا کہ اے این پی کے کارکن کی حیثیت سے لیگل نوٹس بھیج رہا ہوں، کمیٹی اجلاس کے دوران آپ نے ایمل ولی خان سے نازیبا گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے کا معاملہ استحقاق کمیٹی بھجوا دیا گیا

لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ اے این پی اور ایمل ولی خان کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہچان ہے، حفیظ الرحمان کی نازیبا گفتگو سے ساکھ کو نقصان پہنچا جبکہ پارٹی کے رکن کی حیثیت سے میرا بھی وقار مجروح ہوا۔

اس میں مطالبہ کیا گیا کہ حفیظ الرحمان 15 دن میں میڈیا پر معافی مانگیں، 15 دن میں جواب نہیں دیا گیا تو 10 کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

دو روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اجلاس میں دونوں مین اُس وقت جھڑپ ہوئی جب چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام لگایا اور طنزیہ کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔

اس پر رہنما اے این پی بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے؟ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم نشہ کر کے آئے ہو، سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں، آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔

اس موقع پر چئیرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے اور وہ بار بار رہنما اے این پی سے معافی مانگتے رہے تاہم ایمل ولی خان نے جواباً کہا کہ آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں