ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

بھارت میں پاکستان سے نفرت میں مٹھائیوں کے نام بدل دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں پاکستان کے نام سے نفرت میں روایتی مٹھائیوں کے نام تبدیل کر دیے گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں مٹھائیوں کے ناموں سے لفظ ’پاک‘ ہٹا کر ’شری‘ رکھ دیا گیا، جیسے کہ موتی پاک سے موتی شری، آم پاک سے آم شری اور گوند پاک سے گوند شری۔

دکانداروں نے بزدلانہ آپریشن سندور کے بعد ’پاک‘ کے مفہوم کو پاکستان سے دور کرنے کیلیے مٹھائیوں کے نام بدلے۔

پچھلے دنوں جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کی گیلری سے سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کی تصویر ہٹا دی گئی تھی۔

دانش کنیریا جو ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے حالیہ کشیدگی کے دوران اپنے ہی وطن پاکستان کی مخالفت میں بیان دیے تھے اور بھارت کی کاسہ لیسی کی تھی۔

لیکن بھارت کی بے جا مدح سرائی بھی دانش کے کسی کام نہ آ سکی۔ ہندو انتہا پسندوں کے شدید احتجاج کے بعد سابق پاکستانی لیگ اسپنر کی تصویر سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم سے ہٹا دی گئی۔

واضح رہے کہ انیل دلپت کے بعد دانش کنیریا دوسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جن کا تعلق ہندو مذہب سے ہے۔ انہوں نے اپنے 12 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں 61 ٹیسٹ اور 18 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ جس میں انہوں نے 261 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے خلاف دانش کنیریا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 ٹیسٹ میچز اور دو ون ڈے میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تاہم 2012 میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسیکس کے ساتھ کاؤنٹی کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر انہیں تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب وہ مستقبل بیرون ملک مقیم ہیں۔

دانش کنیریا شاہد آفریدی سے متعلق اپنے متنازع بیان کی وجہ سے بھی شہ سرخیوں میں رہے جب کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھی انہوں نے متنازع بیان دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں