ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزارت داخلہ نے  پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

بنگلادیش کو دورہ پاکستان سے قبل بڑا دھچکا

رپورٹ کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا شیڈول ہے، ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی اورآخری میچ یکم جون کو لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کو سیریز کے لیے آمادہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں