کیا لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللہ شفیق میں بھارتی کپتان روہت شرما کی جھلک نظر آتی ہے؟
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف عبداللہ شفیق کے شاٹ دیکھ کر ایسا لگا جیسے روہت شرما ہو، انہوں نے حسن علی کو تیز گیند پر پل شاٹ مارا تھا۔
باسط علی نے کہا کہ عبداللہ شفیق کٹ اور پل شاٹ اچھا مارتا ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر پی ایس ایل میں نہیں ہوتا، اور انٹرنیشنل کرکٹ میں پچز مختلف ہوتی ہیں جس طرح وہ کل کھیلا ہے اس طرح اس کو شروع میں کھیلنا چاہیے تھا جب وہ انڈر 19 کھیل کر پاکستان ٹیم میں آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک کھلاڑی منصور اختر تھے وہ ڈومیسٹک میں بہت پرفارم کرتے تھے لیکن انٹرنیشنل میچ میں آؤٹ ہوجاتے تھے اور بھی بہت سے نام ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ عبداللہ شفیق کو انٹرنیشنل میں بہت مواقع ملے ہیں جس طرح بتایا جاتا ہے اس طرح کی ان کی پرفارمنس نہیں ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بیٹنگ میں نکھار آتا ہے، ڈراپ ہونے کے بعد یا ٹیم میں آنے کے بعد عبداللہ شفیق بہتر ہوتے جارہے ہیں اب یہ کم بیک کریں گے تو ان کی پرفارمنس اچھی ہوگی، ان کی کل کی اننگز میں بیٹنگ کی کلاس نظر آئی ہے۔