ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

بینک نے عمر رسیدہ خاتون کو شناخت کے لیے اسٹریچر پر بلوا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو کے بینک نے پنشن جاری کرنے کے لیے 96 سالہ معمر خاتون کو اسٹریچر پر بلوالیا جس پر تنقید کی جارہی ہے۔

میکسیکو کے شہر اوکساکا میں عمر رسیدہ خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے اسٹریچر پر بینک برانچ میں لے جانے کی تصاویر اور ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور عام لوگوں میں غم و غصے کو جنم دے رہی ہیں۔

96 سالہ فیڈیلا ویسکیوز مختلف بیماریوں کی وجہ سے حرکت نہیں کر سکتی تھی لیکن ان بیٹے کی جانب سے اپنی شناخت کی تصدیق کے لیے بینک میں ضروری کاغذات جمع کرانے کی کوششوں کے باوجود انہیں اپنی بائیو میٹرک رجسٹریشن میں خرابی کو دور کرنے کے لیے مقامی برانچ میں لانا پڑا جس کی وجہ سے وہ چھ ماہ سے اپنی پنشن کی رقم وصول کرنے سے قاصر تھیں۔

"خاتون کے بیٹے نے کہا کہ سرکاری دستاویزات، اٹارنی کے اختیارات اور قانونی نمائندہ۔ پھر بھی، انہوں نے پھر بھی خاتون کو ذاتی طور پر بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیٹے کے مطابق بی بی وی اے برانچ مینیجر نے ہمیں بتایا کہ پنشن کی ادائیگی معطل کر دی گئی ہے اور ہمیں ادائیگی کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے مزید تقاضوں کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہے۔

بیٹی ارنسٹیا نے کہا کہ والدہ کو بینک لے جانے کے باوجود ہمیں کہا گیا کہ ان کے چہرے کے خدوخال پچھلے ریکارڈ سے مماثل نہیں اس بات پر غور کیے بغیر کہ والدہ کی عمر 96 سال ہے یقیناً وہ جسمانی طور پر بدل گئی ہیں اور دہائیوں میں کون نہیں بدلتا ہے۔

بزرگ خاتون کے اہل خانہ نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ خاتون کی انتہائی نازک حالت کے باوجود بینک نے کوئی متبادل راستہ نہیں بتایا۔

بی بی وی اے اس اقدام پر اہلخانہ نے قومی انسانی حقوق کمیشن، محتسب کے دفتر میں بینک کے خلاف شکایت درج کروائی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں